ASSIGNMENT NO 7
ماحولیاتی مطالعہ کے بنیادی صلاحیتیں جما عت- چہارم(4)
حیوانات اور پودوں میں پائے جانے والے فرق اور اہمیت کو جانیں گئے۔
معاشرے میں منائے جانے والی تقریبات، تہوار اور میلوں میں شریک ہونے والوں کے باہم تعاون کو سمجھیں گے۔
گھراور اسکول میں اپنائے جانے والے اُصول کو بتایا جائے گا۔
طلوع آفتاب کی مددسے سمتوں کی شناخت کرنا سیکھیں گے۔
غذاکی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں واقف کرانا
پانی کے ذرئع، ذخیرہ اندوزی اور صحیح استعمال کی تدبیر کو سمجھ پائیں گے۔
حِسی اعضاء کی صفائی اور اِن کی حفاظت کو سمجھیں گے
کیھلوں کی درجہ بندی اور فوائد کو جانیں گے۔
مختلف قسم کے گھروں کو پہچاننا اور تعمیر میں استعمال کئے جانے والی اشیاء کو جانیں گے۔
اپناضلع اور اطراف کے ضلعوں سے متعلق جانیں گے۔
بنیادی صلاحیتیں واکتسابی نکات کو سمجھنے کے لئے کروائی جانے والی سرگرمیاں
بنیادی صلا حیت نمبر 01
پودوں اور جانوروں کے تصاویر، نمونے (ماڈل)
پودوں اور جانوروں کے استعمالات کی فہرست تیار کروانا
بنیادی صلاحیت نمبر 02
معاشرہ میں ہونے والے عید ،میلے، تفریحات، وغیرہ میں مشغول کرانا۔
طلباء کو معلوم کردہ عید، میلے تفریحات کی فہرست تیار کراوانا۔
بنیادی صلاحیت نمبر 03
گھر میں ہونے والے کاموں کی فہرست تیار کروانا۔
Page 1
مدرسے میں منعقد ہونے والے پرگرامس کی فہرست۔
بنیادی صلاحیت نمبر04
طلباء کو سورج کے سامنے ٹہرا کر دائیں، بائیں، آگے، پیچھے، کی سمتوں کی پہچان کرانا۔
اسکول میں دائیں، بائیں، آگے، پیچھے، موجوداشیاء کی پہچان کرانا
بنیادی صلاحیت نمبر05
غذائی اشیاء دِکھا کر پہچان کرانا۔
غذاکی ضرورت کے متعلق پٹی تیار کرانا۔
بنیادی صلاحیت نمبر 06
پانی کے ذرئع کی فہرست تیار کرانا۔
پانی کی ضرورت، ذخیرہ اندوزی اور صحیح استعمال کے بارے میں سمجھانا۔
بنیادی صلاحیت نمبر 07
1۔ حِسی اعضاء کی شناخت کرانا بذریعہ تصاویر
2۔ حِسی اعضاء کے افعال کی فہرست تیار کرانا۔
3۔ حِسی اعضاء کی تصویر کھینچنے کے لئے کہنا۔
بنیادی صلاحیت نمبر 08
طلباء کھیلے جانے والے کھیلوں کا مظاہرہ کرانا۔
کھیلوں سے ہونے والے فوائد کی فہرست تیار کرانا۔
بنیادی صلاحیت نمبر 09
طلباء کو گھر تعمیر کرنے کی جگہ لے جا کر استعمال ہونے والے درکار اشیاء کی فہرست تیار کرانا
اِن اشیاء کا استعمال کیوں کرنا چاہئے۔ بحث و مبا حثہ کرانا
مختلف اقسام کے گھروں کی تعمیر کے لئے استعمال کئے گئے اشیاء کے نام بتلانا۔
بنیادی صلاحیت نمبر 10:
ریاست کے نقشے میں ہمارا ضلع اور اطراف کے اضلاع کی نشاندہی کرانا
ریاست کے نقشے میں اہم سمتیں اور کونسی سمت میں کونسا ضلع ہے شناخت کرانا۔
Page 2
قبل از اور ما بعد آزمائش میں استعمال ہونے والے نمونتاً سوالاتُ:-
بنیادی صلا حیت نمبر 01
چند پرندوں کے نام لکھو؟
چند جانوروں کے نام لکھو؟
کوئی دو پودون کے نام بتاؤ؟
اِن میں چھوٹی جسامت سے پڑی جسامت کے حیوانات کو ترتیب میں لکھئے۔
گا ئے، کُتا، بکری، شہد کی مکھی، چیونٹی، چڑیا، ہاتھی، نڈا، بلّی، کبوتر
بنیادی صلاحیت نمبر 02
اپنے گھرمیں کونسے تہوار مناتے ہو؟
تہواروں کے دِن تمہارے گھر کون آتے ہیں؟
عید کے دِن تمہارے گھر میں کون کونسے پکوان بنائے جاتے ہیں؟
تمہارے گاؤں میں کونسا میلہ لگایا جاتا ہے؟
بنیادی صلاحیت نمبر 03
گھر میں کسی کی بات سُن کر کام کرتے ہو؟
گھر میں تم کون کونسے کام کرتے ہو؟
مدرسے میں کس کی بات سُن کر کام کرتے ہو؟
مدرسے میں کون کونسے کام کرتے ہو؟
اسکول میں اپنائے جانے والے اُصول کونسے ہیں؟
بنیادی صلاحیت نمبر04
آفتاب کس سمت میں طلوع ہوتا ہے؟
سمتوں کے نام لکھئے؟
آفتاب کس سمت میں غروب ہوتا ہے؟
طلوع آفتاب کے سامنے ٹہرے تو آپ کے دائیں طرف کی سمت کونسی ہے؟
Page 3
تمہارے گھر کا دروازہ کونسی سمت میں ہے؟
بنیادی صلاحیت نمبر05
روزانہ کھائی جانے والی غذائی اشیاء کے نام لکھو؟
غذائی اشیاء کہاں سے حاصِل ہوتے ہیں؟
ہمیں غذاکا استعمال کیون کرناچاہئے؟
تمہارے پسن کے غذائی اشیا ء کے نام لکھو؟
تمہارے گھر میں سب سے زیادہ غذا کون کھاتے ہیں؟
بنیادی صلاحیت نمبر 06
پانی کے مختلف ذرائع کونسے ہیں؟
پانی کے استعمالات کیا ہیں؟
تمہارے گھر میں پانی کن کن اشیاء میں ذخیرہ کرتے ہو؟
تمہارے گھر میں پانی کی حفاظت کس طرح کرتے ہو؟
پانی کو ہم احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے کیوں؟
بنیادی صلاحیت نمبر 07
حِسی اعضاء کونسے ہیں؟
اِنکا اہم کام کیا ہے؟
آواز کو سُننے کے لئے کونسا عضو مدد کرتا ہے؟
کان میں اگر درد ہونے پر تم کیا کرتے ہو؟
تم اپنی زبان کو کس طرح صاف رکھتے ہو؟
بنیادی صلاحیت نمبر 08
تُم کون کونسے کھیل کھیلتے ہو؟
اندرونی کھیل کونسے ہیں؟
بیرونی کھیل کونسے ہیں؟
کھیلوں سے ہمیں کیا فائدے حاصِل ہوتے ہیں؟
Page 4
تمہارے پسند کے کھیل کونسے ہیں؟
بنیادی صلاحیت نمبر 09
گھر کی تعمیر کے لئے درکار اشیاء کی فہرست بناؤ۔
جھونپڑی تعمیر کے لئے درکار اشیاء کی فہرست بناؤ۔
پرندے کہاں رہتے ہیں؟
سوراخوں میں رہنے والے کوئی دو جاندار کے نام لکھو؟
آپ کا گھر کن اشیاء سے بنا ہوا ہے؟